پاکستان

شاہد آفریدی اور اجے دیوگن کی ملاقات، پرانی تصاویر مگر نیا تنازع

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی ایک پرانی تصویر وائرل ہونے کے بعد بھارت میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ بھارتی صارفین نے اس تصویر کو حالیہ قرار دیتے ہوئے اجے دیوگن کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔
کل ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع ڈبلیو سی ایل لیجنڈز کرکٹ میچ کی منسوخی کی خبر سامنے آئی۔ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر پہلے ہی اعتراضات اٹھا رکھے تھے، اور اب اجے دیوگن کی پرانی تصاویر سامنے آنے پر غصے میں مزید اضافہ ہو گیا۔
متعدد صارفین نے ان تصاویر کو حالیہ ملاقات سے جوڑ کر پیش کیا، حالانکہ حقیقت میں یہ تصاویر ماضی کی ہیں اور کسی موجودہ ایونٹ سے تعلق نہیں رکھتیں۔ ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسی گمراہ کن مہمات معمول بنتی جا رہی ہیں، جو زمینی حقائق کے برعکس ماحول کو غیرضروری طور پر کشیدہ کر دیتی ہیں۔

آفریدی کا ردعمل بھی متوقع؟
شاہد آفریدی نے تاحال ان تصاویر پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم وہ اس سے قبل WCL میچ کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم کرکٹ کھیلنے آئے تھے، سیاست کرنے نہیں۔” ان کا یہ مؤقف بھی خاصی توجہ حاصل کر چکا ہے۔

صارفین کا ردعمل
ایک بھارتی صارف نے تصاویر کا اصل وقت ساتھ لکھا اور کہا کہ غور سے دیکھیں، یہ تصاویر لگ بھگ سال پرانی ہیں۔ ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کیا کہ انتصاویر کو بنیاد بنا کر بھارت میں اجے دیوگن کی فلموں پر بین نہ لگا دیجئے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصاویر ایک بار پھر ثابت کرتی ہیں کہ بھارت میں فنکاروں اور کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی سیاسی اور عوامی دباؤ کی نذر ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button