قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں تین پری کوالیفائیڈ بڈرز نے بولیاں جمع کرا دی ہیں۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے ریفرنس پرائس کی منظوری دے دی ہے، جو اب کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
نیلامی پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی بنیاد پر ہو رہی ہے، اور بولیاں آج سہ پہر ساڑھے چار بجے کھولی جائیں گی۔ مشیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی سی بورڈ ریزرو پرائس کا جائزہ لے گا اور پی آئی اے کی نجکاری ملک کی معیشت میں ایک اہم معاشی سرگرمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 20 سال میں پہلی بار پی آئی اے کی نجکاری ہے اور اسے کامیابی سے مکمل کرنا ملکی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔




