پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران تمام اہلکار محفوظ رہے اور عوام نے بھی تعاون فراہم کیا۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس کو شاباش دی ہے۔




