نیدرلینڈز:ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے ابتدائی کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھی ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افراز نے گول کیے، تاہم قومی ٹیم خسارہ ختم نہ کرسکی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان 28 اگست کو جنوبی افریقہ کے خلاف گیارہویں پوزیشن کے لیے میچ کھیلے گا۔




