پاکستان
Trending

قومی ویلیو چین پالیسی کا اجرا،وزیراعظم کا زیتون کے شعبے کی ترقی پر زور

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں زیتون کی کاشت، پیداوار اور برآمدات کے فروغ کے لیے پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کا اجرا کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے زیتون کے کسانوں، محققین اور برآمد کنندگان نے اپنی محنت سے اس شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے زیتون کی کاشت کو فروغ دینے والے کسانوں اور ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے لورالائی کے عبدالجبار، مردان کی قرۃ العین اور چکوال کے یعقوب اظہار کی محنت کو خصوصی طور پر قابلِ تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زیتون کے شعبے کی ترقی میں صوبائی حکومتوں کا تعاون بھی قابلِ قدر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زیتون کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے زیتون کی مختلف مصنوعات کے سٹالز کا دورہ کیا اور کاشت کاروں سے ملاقات کی۔ ملک بھر سے زیتون کے شعبے سے وابستہ انٹرپرینیورز نے وزیراعظم کو اپنی مصنوعات، پیداوار اور برآمدی امکانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے زیتون کی کاشت کو فروغ دینے والے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شعبے کی مزید ترقی کے لیے حکومتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button