پاکستانٹیکنالوجی

رواں سال کا پہلا سپر مون پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج نظر آئے گا

اسلام آباد: ترجمان سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ آج رات پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سال کا پہلا ‘سپر مون’ دیکھا جائے گا۔ اس دوران چاند زمین سے تقریباً دو لاکھ چوبیس ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا، جو ایک عام مکمل چاند سے تقریباً 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق، سپر مون سورج کے غروب ہوتے ہی مشرق کی سمت طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا، جسے پاکستانی آسمان پر بھی بخوبی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عام چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، اسی لیے اسے ‘سپر مون’ کہا جاتا ہے۔

اس سال مزید دو سپر مون دیکھے جائیں گے، جن میں سب سے روشن سپر مون 5 نومبر 2025 کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو نظر آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button