لاہور:سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر 5 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے۔
24 قیراط سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 3 لاکھ 96 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔




