اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی 2026 سے ہو گا اور یہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔




