کاروبار
Trending

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

 

نیویارک : مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 87.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل بھی 1.22 فیصد سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی سے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت کم ہوئی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button