سماجی
Trending

بلوچستان کے آسمان پر پراسرار روشنیاں، شہریوں میں قیاس آرائیاں ۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتا دی

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فجر کے وقت آسمان پر رنگین اور گھومتی ہوئی روشنیاں دیکھنے میں آئیں، جنہوں نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کوئٹہ، ہرنائی اور قریبی پہاڑی علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں آسمان پر روشنیوں کے لکیری اور گھومتے ہوئے نمونے بنے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس مظہر کی تصاویر وائرل ہوتے ہی شہریوں نے مختلف اندازے لگانا شروع کر دیے — کچھ نے اسے ہائیپر سونک میزائل کا تجربہ قرار دیا، تو کچھ نے اسے غیر معمولی خلائی سرگرمی سے جوڑا۔

تاہم بعد میں محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) نے وضاحت کی کہ یہ منظر کسی فوجی یا خلائی تجربے کا نہیں بلکہ ایک نایاب قدرتی مظہر لینٹی کیولر کلاؤڈ فارمیشن تھا۔

محکمہ کے مطابق یہ عدسہ نما بادل فجر سے کچھ پہلے کوہِ مردار کے اوپر بنے، جو تقریباً 20 منٹ تک آسمان پر موجود رہے اور سورج طلوع ہونے سے قبل ختم ہو گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بادل عام طور پر پہاڑی علاقوں میں بنتے ہیں اور اکثر اڑن طشتری یا میزائل ٹریل جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

بلوچستان کے شہریوں نے اس دلفریب منظر کو سوشل میڈیا پر “قدرت کا کرشمہ” قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button