پاکستان
Trending

گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے:صدر زرداری

گلگت بلتستان: صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے اور مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارتی بربریت کا شکار ہے۔ 1947ء کی جنگ میں گلگت بلتستان کے 1700 جوان شہید ہوئے، جو ان کی قربانی کی یاد دلاتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے اور سی پیک پاکستان کی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک فیز ٹو کامیابی کے ساتھ اپنے مراحل طے کر رہا ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر وادی میں اسکول، صحت کے مراکز اور ایئرپورٹ کی سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں۔ ان کے بقول، "گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔”

تقریب کے دوران گورنر سندھ سید مہدی شاہ نے صدر زرداری کو روایتی ٹوپی پہنائی اور صدر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button