ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے، تحفظ اور کنٹرول میں اضافہ

کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد انہیں پلیٹ فارم پر زیادہ تحفظ فراہم کرنا اور ان کے مواد پر بہتر کنٹرول دینا ہے۔ ان نئے فیچرز کی مدد سے صارفین اپنے مواد کی رسائی کو بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے اور اپنے مداحوں سے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکیں گے۔

ان نئے فیچرز میں سب سے اہم "کریٹیر کیئر موڈ” ہے، جو صارفین کو اپنے کمنٹس کو بہتر انداز میں منظم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے، توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب کمنٹس کو خودکار طور پر چھپایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ایسے کمنٹس جو پہلے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیے جا چکے ہوں گے، ان کو بھی فلٹر کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک نے اس فیچر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کیا ہے تاکہ صارفین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسرا اہم فیچر "کانٹینٹ چیک لائٹ” ہے، جو فی الحال ٹک ٹاک اسٹوڈیو کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیوز کی پوسٹنگ سے پہلے یہ جان سکیں گے کہ آیا ان کا مواد "فار یو فیڈ” میں نظر آنے کے قابل ہے یا نہیں۔ اگر ویڈیو میں کوئی مسئلہ ہو گا تو صارفین اسے پوسٹ کرنے سے پہلے اس میں تبدیلیاں کر سکیں گے تاکہ وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہو۔

اس کے علاوہ، ٹک ٹاک نے "کریٹیر ان باکس” بھی متعارف کرایا ہے، جو ایک میسجنگ ہب ہے۔ اس میں فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس، ان ریڈ (unread) میسجز اور اسٹار کیے گئے پیغامات کے لیے الگ فولڈرز ہوں گے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے مداحوں کے ساتھ تیز اور آسان رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ان نئے فیچرز کی مدد سے پاکستانی صارفین کو پلیٹ فارم پر زیادہ محفوظ اور بہتر تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنے مواد کو موثر طریقے سے شیئر کر سکیں گے، بلکہ اپنے مداحوں کے ساتھ بہتر تعلق بھی قائم کر سکیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button