پاکستان
Trending

پشاور ہائیکورٹ کی سرکاری وسائل کے سیاسی سرگرمیوں میں استعمال پر پابندی

 

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری یا ملازمین کا استعمال قطعاً نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اُس درخواست پر سنایا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، اور وفاقی حکومت کی مشینری بھی احتجاجی سرگرمیوں میں شامل ہے۔

عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا کہ سرکاری وسائل کا استعمال آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کی خلاف ورزی ہے اور یہ قومی خزانے کا ضیاع ہے۔

حکم میں مزید کہا گیا کہ ریاست کو سرکاری اور سیاسی سرگرمیوں میں واضح فرق کرنا چاہیے، اور سرکاری وسائل کا سیاسی سرگرمیوں میں استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button