واشنگٹن:پینٹاگون میں نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نائن الیون ایک ایسا سانحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، دہشت گرد حملوں میں ہزاروں افراد مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔ امریکا کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور ہم ان پر قابو پا رہے ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔




