پاکستان
Trending

کابینہ کے تعاون سے حکومت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی: فیصل ممتاز راٹھور

 

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ کابینہ اراکین کے تعاون سے حکومت امور کو مثبت سمت میں آگے بڑھائے گی اور عوام کے سامنے اپنی گڈ گورننس پیش کرے گی۔

انہوں نے پہلا کابینہ اجلاس بھی کیا اور وزرا کو محکمے الاٹ کر دیے تاکہ کوئی لمحہ ضائع نہ ہو۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے التوا میں رہ جانے والے منصوبے فاسٹ ٹریک کیے جائیں گے اور اچھے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور تحریک آزادی کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button