راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر نے "دی اکانومسٹ” کو دیے گئے انٹرویو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے کی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد جاری سیاسی تبصرے فوج کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے اور ایسی افواہوں کو فوری مسترد کیا جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ "اگر بھارت نے فوجی کارروائی کی تو پاکستان مشرقی سرحد سے حملہ شروع کرے گا اور بھارتی علاقے میں گہرائی تک کارروائی کی جائے گی۔” اس بیان سے پاک فوج کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پالیسی سامنے آئی ہے۔




