کراچی: سندھ حکومت نے صحت کے بجٹ کو ہسپتالوں پر خرچ کر کے عوام کے لیے سہولتیں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو ٹی میں مریضوں کا علاج مفت ہوگا، جو عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گمبٹ میں بھی اسی ہسپتال کی سہولتیں دستیاب کی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری صحت کی جدید خدمات سے مستفید ہو سکیں۔




