اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، جبکہ پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز اقدام پر گہرے دکھ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔
شہباز شریف نے سعودی مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج نے فوری کارروائی کے ذریعے خطرے کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پہلے ہی تنازعات کی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق مکالمہ اور سفارت کاری ہی پائیدار امن کی جانب قابلِ عمل راستہ ہے۔




