اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 415 روپے 83 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پٹرول کی قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں عوام کو ایک بار پھر مہنگائی کے دباؤ کا سامنا ہوگا، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔




