پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں واقع 40 سے زائد افغان کیمپوں میں بجلی اور دیگر سہولیات معطل کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ان افغان باشندوں کے لیے ہے جو واپس جانے کے اعلان کے باوجود مقیم ہیں۔
پولیس نے کیمپوں میں گشت بڑھا دیا ہے اور مساجد میں بار بار اعلانات کے ذریعے افغان باشندوں کو واپس جانے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ مقررہ مدت کے بعد واپس نہ جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی انتظامیہ نے اس اقدام کو امن و امان برقرار رکھنے اور مقامی کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔




