پاکستان
Trending

قطر کے دورے میں محسن نقوی کی اہم ملاقات، سکیورٹی تعاون کے فروغ کا فیصلہ

 

دوحہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے داخلی سکیورٹی سے متعلق معاملات، باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ سکیورٹی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button