پاکستان
Trending

موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات، این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی

 

اسلام آباد: وفاقی وزراء نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملک میں بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری سیلاب کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس کے پیش نظر میدانی، شہری اور پہاڑی علاقوں کے لیے الگ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا ارلی وارننگ سسٹم قدرتی آفات کے نقصانات کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے، جبکہ بروقت اطلاعات کی فراہمی سے عوام کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی لیے مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے زرعی شعبہ متاثر ہوا ہے، جبکہ ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی اداروں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شدید سیلابوں سے معیشت کو نمایاں نقصان پہنچا، تاہم عالمی بینک کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button