پاکستان

لاہور میں شدید دھند اور بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں جیسے ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس نے موسم کو مزید سرد کر دیا۔ بوندا باندی اور دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے سبب سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، اور ڈرائیورز کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button