پاکستان
Trending

احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت طلب

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا تیسرا دور کل ہونا تھا، تاہم حکومت نے مزید تیاری کے لیے ایک روز کا وقت طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے لیاقت بلوچ سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی سمیت دیگر معاملات پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ فریقین کے درمیان آئندہ نشست میں اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button