پاکستان
Trending

مہنگے پٹرول سے پریشان عوام کیلئے ریلیف، مخصوص صارفین کو 100 روپے فی لیٹر رعایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اسکیم کے اجرا کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے اور عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

خصوصی ریلیف اسکیم سے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والے شہری مستفید ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button