کراچی: دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے شہر کو پانی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
کے الیکٹرک کی ٹیمیں متاثرہ کیبل کو جوڑنے اور بجلی بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مزید متاثر ہوسکتی ہے۔




