کاروبار
Trending

نان فائلرز کی تعداد میں اضافہ، ایف بی آر نے 1 لاکھ 74 ہزار افراد کی نئی فہرست جاری کردی


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ کو مضبوط کرنے کے لیے ایک لاکھ 74 ہزار مزید نان فائلرز کی فہرست تیار کر لی ہے، جس میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل زیادہ تر نان فائلرز کو نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ دیگر کو بھی جلد نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات کے ساتھ گزشتہ تین سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھروں پر نوٹس بھیجے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ملک میں شفاف ٹیکس نظام کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button