پاکستان
Trending

لبرٹی چوک میں کرسمس ٹری نصب، پنجاب حکومت کا اقلیتوں کے حقوق پر زور


لاہور: لاہور کے لبرٹی چوک کو کرسمس کے تہوار کے موقع پر دلکش انداز میں سجایا گیا ہے، جس میں 42 فٹ بلند کرسمس ٹری شامل ہے۔ شہری اور سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کرسمس ٹری محبت، تنوع اور شمولیت کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں ہر شہری، ہر مذہب اور ہر ثقافت کو برابر کا احترام حاصل ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور لبرٹی چوک کی یہ سجاوٹ اسی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔

شہری حلقے اور مبصرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف اقلیتی برادری کے لیے خوش آئند ہے بلکہ پاکستان کا پرامن اور مثبت چہرہ بھی اجاگر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button