پاکستان
Trending

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سینٹرل کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کو ہونے والے اجلاسوں کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا، جس پر چیف کمشنر اسلام آباد نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو مزید مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی کابینہ نے پنجاب طرز کے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے قانون سازی کی بھی منظوری دی، جس کے تحت آئندہ بلدیاتی انتخابات پنجاب ماڈل کے مطابق کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری 2026 کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی، جبکہ نتائج مرتب کرنے کا عمل 16 سے 19 فروری تک مکمل ہونا تھا۔ تاہم وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد یہ شیڈول مؤثر طور پر معطل ہو گیا ہے، جبکہ نئے انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button