پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئے سال کے دوسرے روز مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے 1,78,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی اور کاروبار کے دوران 2,602 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,78,958 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 1,76,355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور خریداری کے رجحان کا مظہر ہے۔




