اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور قائم مقام ہائی کمشنر سے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینا ترجیح ہے۔




