پاکستان
Trending

بیجنگ میں اہم ملاقاتیں: اسحاق ڈار کا پاکستان ۔چین شراکت داری کی مضبوطی پر زور

 

اسلام آباد /بیجنگ :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ڈِنگ شوئے شیانگ سے ملاقات میں پاکستان-چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما لیو ہائسنگ سے بھی ملاقات کی اور سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جس سے خطے میں سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والی یہ ملاقاتیں پاکستان کے خطے میں مضبوط تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں استحکام اور اثرورسوخ کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔

مزید برآں، نائب وزیراعظم نے ملائیشیا، مصر اوربنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیا۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button