پاکستان
Trending

برگن اسٹاک بیٹھک: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات

 

برگن اسٹاک:سوئٹزرلینڈ کے ریزورٹ برگن اسٹاک میں امریکہ ایران امن مذاکرات کے پسِ منظر میں ایک اہم ترین سفارتی پیش رفت ہوئی ہے، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

اس اعلیٰ سطحی اور اہم ترین بیٹھک میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔ ملاقات کا ماحول انتہائی خوشگوار رہا اور دونوں وفود کے مابین دوستانہ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے وفد کے اراکین نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ گلے مل کر ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں برگن اسٹاک ہی میں موجود امریکہ اور ایران کے مذاکراتی وفود کے مابین تکنیکی سطح کی گفتگو کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرینِ خارجہ امور اس بیٹھک کو "اسلام آباد مفاہمت” کے تحت دونوں عالمی قوتوں کے مابین برف پگھلانے اور مستقل جنگ بندی کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک بڑا اور مثبت بریک تھرو قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button