پاکستان
Trending

ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے معیشت میں مثبت پیش رفت

پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی ہم آہنگ حکمتِ عملی اور موثر قیادت کے نتیجے میں معیشت میں بہتری کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس معاشی اصلاحات، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ پر کام کر رہے ہیں، جبکہ مہنگائی میں کمی، شرح سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔

امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے کہا کہ کاروباری حلقوں میں اعتماد بڑھا ہے اور حکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button