پاکستان
Trending

کراچی: گل پلازہ آگ، ہلاکتیں 61 اور 88 افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

 

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے چھٹے روز بھی سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پلازہ کے ارد گرد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور صرف متاثرہ افراد کے اہلخانہ اور متعلقہ حکام کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، سانحہ میں اب تک 61 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 88 افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق، 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور 8 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی گئی ہے۔ اب تک 50 افراد کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ سرچ ٹیمیں ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں اور آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button