اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل اور گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔
دانش اسکولز اتھارٹی بل اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے جبکہ گھریلو تشدد سے متعلق بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔
تمام بل پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکے تھے تاہم صدر مملکت نے دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیے تھے، جس کے بعد انہیں مشترکہ اجلاس میں دوبارہ منظور کیا گیا۔




