تربت : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے چیلنجز اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے اس نشست کو معلوماتی قرار دیتے ہوئے ملکی ترقی اور مثبت بیانیے کے فروغ کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔




