اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزراء اور صوبائی مشیروں نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وادی تیراہ کی صورتحال، امن جرگہ اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ این ایف سی (NFC) ایوارڈ اور صوبے کے مالی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




