پاکستان
Trending

حکومتی اخراجات میں بڑی کٹوتی: وزیراعظم کا جمعہ کو اضافی تعطیل کا حکم، اسحاق ڈار کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم

 

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں جاری معاشی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد توانائی کی بچت اور حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔
وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر سادگی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر بچت کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔
اقدامات کے اثرات کا درست اندازہ لگانے کے لیے ان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ عوامی پیسے کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ تصاویر کے ساتھ کابینہ ڈویژن کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اجلاس میں سرکاری دفاتر کے کام کرنے کے طریقے میں تبدیلی لاتے ہوئے ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کے نظام کو مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام وزارتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم آفس کو ارسال کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران کہا حکومت عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز سادگی اور توانائی بچت کے اقدامات کو فی الفور اور مؤثر انداز میں نافذ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button