جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے کہا ہے کہ مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش دہشت گردی ہے، جو اسلامی اقدار اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔
تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔
او آئی سی نے کہا کہ حرمین شریفین اور زائرین کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کی جانب سے مقدس مقامات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔




