بین الاقوامی
Trending

 ایران امریکہ تنازع کے بعدعالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

 

نیویارک / سنگاپور : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہوتے ہی عالمی انرجی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے سپلائی لائنز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں 7 فیصد تک اچھل گئی ہیں۔
عالمی بینچ مارک برینٹ کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد خام تیل 95.51 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کا بڑا جمپ دیکھا گیا، جس سے ریٹ 89.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتیں بھی مستحکم نہ رہ سکیں اور 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ڈالر 71 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر جا پہنچیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایرانی بحری جہاز پر امریکی قبضے اور تہران کے جوابی کارروائی کے الٹی میٹم نے سرمایہ کاروں کو محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش پر مجبور کر دیا ہے۔ اگر سمندری حدود میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی معیشت کو توانائی کی قلت اور شدید مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button