پاکستان
Trending

مقبوضہ کشمیر میں ‘سچ کی جیت’: پہلگام فالس فلیگ کا بھارتی ڈرامہ کشمیریوں نے مسترد کر دیا، پاک فوج کے حق میں نعرے

 

سری نگر:بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے رچایا گیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن خود بھارت کے لیے وبالِ جان بن گیا۔ ایک سال گزرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اس جگہ کھڑے ہو کر مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے جہاں یہ مبینہ واقعہ پیش آیا تھا۔
کشمیری نوجوانوں نے اپنے پیغامات میں واضح کیا ہے کہ پہلگام کی سرزمین بھارت کے تکبر کے ٹوٹنے کی گواہ ہے کیونکہ یہاں سے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔ وادی کے مختلف حصوں میں پاکستانی عسکری قیادت کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاک فوج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا فریب اب زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button