اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بھارتی کوششیں خود بھارت کے لیے گلے کا ہار بن گئیں۔ پاکستان کی سٹریٹجک کمیونیکیشن اور جدید ابلاغی حکمتِ عملی نے بھارت کی برسوں پر محیط ڈس انفارمیشن مہم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا مشینری کی ناکامی سفارتی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف ایک منظم "انفارمیشن وار” کے طور پر استعمال کیا تھا، لیکن پاکستان کے جوابی بیانیے نے بھارتی جھوٹ کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ پاکستان نے عالمی سطح پر مستند شواہد پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ پہلگام کا واقعہ محض ایک من گھڑت کہانی تھی۔
بھارتی پروپیگنڈے کا جواب جذباتی نعروں کے بجائے ٹھوس دستاویزی شواہد سے دیا گیا۔بھارت کی ڈس انفارمیشن مہم کو بین الاقوامی فورمز پر غیر مؤثر بنا کر اسے سفارتی تنہائی کا شکار کیا گیا۔دنیا کو باور کرایا گیا کہ بھارت کس طرح اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔ آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارتی بیانیہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ پاکستان کی اس کامیابی نے یہ پیغام واضح کر دیا ہے کہ ابلاغی محاذ پر بھی پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈے کو شکست دینے کے لیے تیار ہے۔




