پاکستان
Trending

پہلگام فالس فلیگ: بھارت کی پاکستان مخالف سازش ٹیکنالوجی کے ہاتھوں رسوا

 

نئی دہلی/اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے رچایا گیا "پہلگام ڈرامہ” مستند حقائق کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ ڈیجیٹل فرانزک کے جدید ترین تجزیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے دوران دکھائے گئے مبینہ ہلاک شدگان حقیقت میں انسان نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے بنائی گئی تصاویر تھیں۔
واقعے کے فوراً بعد بھارت نے حسبِ روایت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی، تاہم ماہرین کے مطابق یہ بیانیہ جلد ہی غیر مؤثر ہو گیا کیونکہ مبینہ ہلاک شدگان کی تصاویر کا جب فرانزک آڈٹ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصاویر اے آئی الگورتھمز کے ذریعے تیار کی گئی تھیں تاکہ ایک فرضی واقعے کو حقیقت کا رنگ دیا جا سکے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فالس فلیگ آپریشن ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کے خلاف عالمی برادری میں نفرت پیدا کرنا تھا، لیکن مستند حقائق نے اس سازش کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔
بھارت کی جانب سے ٹیکنالوجی کا یہ مجرمانہ استعمال ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے۔ "پہلگام واقعے نے ثابت کر دیا کہ بھارتی حکومت اب زمینی حقائق مسخ کرنے کے لیے ‘ڈیجیٹل دہشت گردی’ اور جعلی مواد کا سہارا لے رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button