کراچی: سندھ انتظامیہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندیوں کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اس توسیع کا اطلاق یکم مئی 2026 سے پورے صوبے میں ہوگا۔ عوامی اجتماعات پر قدغن: صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاجی مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔
لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ شہروں کی دیواروں پر نعرے بازی اور وال چاکنگ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تمام اضلاع کی پولیس اور انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کریں۔




