پاکستان
Trending

منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے لاہور والے گھر کا سراغ مل گیا، اہم دستاویزات منظرِ عام پر

لاہور :کراچی کے سچل منشیات کیس کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور میں اس کی روپوش کے دوران استعمال ہونے والا گھر اور اس کی تفصیلات بے نقاب ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ملزمہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ جس کے تحت ملزمہ نے شہری جہانزیب اشرف سے 5 مرلے کا یہ گھر 11 ماہ کے لیے کرائے پر لیا تھا۔ یہ معاہدہ باقاعدہ طور پر 300 روپے کے اشٹام پیپر پر تحریر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حساس اداروں نے اسی گھر پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسے کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔اس گھر کی خصوصی تصاویر بھی حاصل کر لی ہیں، جس سے ملزمہ کے خفیہ ٹھکانوں اور روابط کی تفتیش میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button