پاکستان
Trending

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات حتمی مرحلے میں؛ حکومت کی نئی 5 سالہ آٹو پالیسی پیش، اہم نکات سامنے آ گئے

 

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور دونوں اطراف سے بجٹ اہداف پر جلد اتفاق کا امکان ہے۔ اس موقع پر حکومت نے سال 2026ء سے 2031ء کے لیے مجوزہ آٹو پالیسی بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دی ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں پر کم ٹیکس: ملک میں ماحول دوست ماحول اور ایندھن کی بچت کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر ٹیکس کی شرح کو کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آٹو سیکٹر کے ٹیرف کو سال 2030ء تک مرحلہ وار کم کر کے محض 6 فیصد تک لانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ملک میں سست روی کا شکار آٹو انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لیے جامع اقدامات پالیسی کا حصہ ہیں۔مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں اور پارٹس کی برآمدات (Exports) بڑھانے کے لیے واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آٹو سیکٹر کی اس نئی حکمتِ عملی اور بجٹ کے دیگر امور پر آئی ایم ایف کے ساتھ جاری بات چیت کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button