پاکستان
Trending

پاکستان کی مخلصانہ سفارت کاری کا عالمی سطح پر ڈنکا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ تہران فیصلہ کن رہا، امریکی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

 

واشنگٹن/بیجنگ :ایران اور امریکہ کے مابین جنگی مہیب بادلوں کو چھانٹنے اور کشیدگی کے مستقل خاتمے کے لیے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مصالحتی کردار کا عالمی سطح پر زبردست اعتراف کیا جا رہا ہے۔ مقتدر امریکی نشریاتی ادارے "سی بی ایس نیوز” نے اپنی خصوصی رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران نے دونوں طاقتوں کے مابین جاری پسِ پردہ مذاکرات کے تعطل کو توڑ کر امن مسودے کو حتمی اور کامیاب نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی ترین کردار ادا کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال کا تزویراتی احاطہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خطے کے موجودہ مخدوش حالات میں، جہاں خلیجی ممالک اور لبنان جیسے اہم ترین فریقین براہِ راست اس بحران کی زد میں آ چکے ہیں، وہاں دنیا کی کوئی دوسری بڑی طاقت اس تنازع کا حل نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس انتہائی کٹھن اور نازک سفارتی ماحول میں صرف پاکستان ہی وہ واحد ملک ثابت ہوا ہے جس نے فریقین کے مابین ایک معتبر پل کا کردار ادا کیا اور امن کے ایجنڈے کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

سفارتی مبصرین کے مطابق، امریکی میڈیا کی یہ تفصیلی رپورٹ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کی توثیق کرتی ہے جس میں انہوں نے ایرانی اور امریکی قیادت کو قریب لانے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دوراندیش سفارت کاری کو سراہا تھا۔ اس تزویراتی کامیابی نے عالمی برادری میں پاکستان کے امن پسند تشخص اور علاقائی اہمیت کو ایک بار پھر سربلند کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button