پاکستان
Trending

ٹیکنالوجی کا انقلاب پاکستان کے مستقبل کی بنیاد ، وزیراعظم کا اے آئی اور روبوٹکس کے فروغ پر زور

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جدید خود مختار نظام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے، حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے میں نوجوانوں اور ماہرین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راس ایکسپو نے اکیڈمیا، صنعت، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روبوٹکس، ڈرون ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، سلامتی کے شعبے میں بہتری آئے گی اور عوام کی زندگی مزید آسان ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت تحقیق، جدت اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے اسپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور پاکستان وینچر فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور روزگار کے مواقع میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ ٹیکنالوجی کا فائدہ صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور چھوٹے کاروبار تک بھی پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button