پاکستان
Trending

گلگت بلتستان انتخابات: میاں نواز شریف کی کل آمد، ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں اور پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائے گی

 

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور صدر میاں محمد نواز شریف کل ایک روزہ اہم دورے پر گلگت پہنچیں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں اس اہم ترین دورے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف کل گلگت بلتستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران خطے کے پارٹی رہنماؤں اور الیکشن کے لیے نامزد تمام پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید واضح کیا کہ قائد محترم اس بیٹھک کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات کی مجموعی صورتحال، انتخابی مہم کی حکمتِ عملی اور خطے کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق میاں نواز شریف کا یہ دورہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو فیصلہ کن موڑ پر لے آئے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button